مری حیات کِن ادوار کی تلاش میں ہے؟
خو شی کے لمحوں کے آثار کی تلاش میں ہے،
یہ صبر والے مرے ہم مزاج کب ٹھہرے؟
کہ روح تو کسی بیزار کی تلاش میں ہے،
وہ اپنے آپ کو آئینوں میں بھی ڈھونڈتا ہے،
وہ سادہ دل ہے، کہ بیکار کی تلاش میں ہے،
یہ نیند اتنے مجھے خواب کیوں دکھاتی ہے؟
یہ آنکھ لمحہِ بیدار کی تلاش میں ہے،
مجھے ہے اپنی وفاؤں سے تھوڑی ہمدردی،
جو آج اپنے طلبگار کی تلاش میں ہے،
کوئی بتائے اِسے، وقت سب کا مرہم ہے،
یہ میرا دل کسی غم خوار کی تلاش میں ہے،
کہ دل کو حیف ہے ان زاہدوں کے ایماں پر،
تو کیا عجب کہ گنہگار کی تلاش میں ہے،
حسابِ عمر محبت کی بات پر ٹھہرا،
کہ محتسب اسی مقدار کی تلاش میں ہے،
میں اپنے آپ کو نکلا ہوں ڈھونڈنے گھر سے،
کہ میرا دل مرے میعار کی تلاش میں ہے،
برائے نام ہے معراج کی یہ اونچائی،
مرا وجود تو کہسار کی تلاش میں ہے،
--
Phr Yaad-e-Khuda Se Ghafil Iss Duniya Ki Hawass Mein
Iss Mukhtasir Si Zindgi Ka Ik Aor Din Beet Gaya...!!!
<<<<<<<<<< sAd pAncHi >>>>>>>>>>
--
You received this message because you are subscribed to the Google Groups "Virtual University of Pakistan" group.
To post to this group, send email to discussion_vu@googlegroups.com.
To unsubscribe from this group, send email to discussion_vu+unsubscribe@googlegroups.com.
For more options, visit this group at http://groups.google.com/group/discussion_vu?hl=en.
No comments:
Post a Comment