جب میں اسٹوڈیو آ رہا تھا تو اس وقت میرے سامنے والی گاڑی جو ذرا زیادہ رفتار سے جا رہی تھی ، اس نے ایک سائیکل والے کو ٹکر مار دی ۔ چیں چاں کر کے ٹریفک رکی اور لوگوں کا مجمع سا لگ گیا ۔ کوئی کہہ رہا تھا دوڑ کر پانی لاؤ ۔ کوئی رکشہ والے کی بات کر رہا تھا کہ اسے فوراً ہسپتال لے چلو لیکن وہ بوڑھا شخص جان ہار گیا تھا ۔ میں وہاں یہی سوچنے لگا تھا کہ یہ بھی ہو سکتا تھا کہ یہ گاڑی ایک سیکنڈ کے ہزارویں حصے سے ذرا پہلے گذر جاتی یا بعد میں آتی تو شاید وہ بوڑھا شخص جس کی سائیکل پر کوئی ترکارہی وغیرہ لدی ہوئی تھی جان سے نہ جاتا ۔ لیکں خواتین و حضرات ! اس کا وقت طے تھا ۔ اس گاڑی نے اپنے مقررہ وقت پر وہاں آنا تھا اور اسے " ہٹ " کرنا تھا ۔ ہماری روز مرہ کی زندگی میں کئی واقعات ایسے رونما ہوتے ہیں کہ ہم کہتے ہیں کہ کاش ایسا نہ ہوتا ، کاش وہ اس طرح سے کر لیتا ۔ ہمارے گھروں میں عام طور پو عورتیں کہا کرتی ہیں کہ " میں نہ کہتی تھی رشتہ وہاں نہ کرنا ایسا تو ہونا ہی تھا " ۔ لیکن شاید ان سب باتوں میں قدرت کا قسمت کا بھی کوئی عمل دخل ہوتا ہے ۔ پچھلے دنوں میں اسلام آباد جا رہا تھا میں نے ایک ٹرک پر لکھا پڑھا کہ " وقت سے پہلے اور قسمت سے زیادہ نہیں ملتا " ۔ میرے نزدیک وہ ٹرک پر لکھی بات بہت بڑی تھی ۔ یہ حضرت امام غزالی ؒ کا قول ہے شاید ۔ اشفاق احمد زاویہ 3 فرنٹ سیت صفحہ 103 visit blog at http://baba-sahiba.blogspot.com to read more work by Ashfaq Ahmed. |
--
{{{{ Rawalpindi-Islamabad Friends}}}}
************************************************************************************
All members are expected to follow these Simple Rules
Abuse of any kind (to the Group, or it's Members) shall not be tolerated
SPAM, Advertisement, and Adult messages are NOT allowed
This is not a Love, Dating Forum so sending PM or Chat Inv will be considered as illegal Act. will be BANED Instantly.
************************************************************************************
You received this message because you are subscribed to the Google
Groups "Pindi-Islamabad Friends" group.
To post to this group, send email to Pindi-Islamabad@googlegroups.com
To unsubscribe from this group, send email to
Pindi-Islamabad+unsubscribe@googlegroups.com
For more options, visit this group at
http://groups.google.com/group/Pindi-Islamabad?hl=en
---
You received this message because you are subscribed to the Google Groups "Pindi-Islamabad Friends" group.
To unsubscribe from this group and stop receiving emails from it, send an email to Pindi-Islamabad+unsubscribe@googlegroups.com.
For more options, visit https://groups.google.com/groups/opt_out.
No comments:
Post a Comment